ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / 7اگست سے جیٹ ایئر ویز کی شارجہ کے لئے روزانہ پرواز

7اگست سے جیٹ ایئر ویز کی شارجہ کے لئے روزانہ پرواز

Tue, 02 Aug 2016 20:04:12    S.O. News Service

منگلورو 2؍اگست (ایس او نیوز)منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے جیٹ ایئر ویز کی دبئی اور ابوظہبی کے لئے روزانہ دو انٹرنیشنل پروازیں تا حال جاری تھیں۔ اب اس میں ایک اور فلائٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 7؍اگست سے شارجہ کے لئے بھی روزانہ پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔

منگلورو ایئر پورٹ اتھاریٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگلورو شارجہ منگلورو سروس کے تحت فلائٹ یہاں سے پرواز کرنے کا وقت صبح ۹ بج کر پانچ منٹ ہوگا اور شارجہ سے منگلوروانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے کا وقت شام پانچ بج کر پینتالیس منٹ ہوگا۔ایئر پورٹ ڈائریکٹر مسٹر جے ٹی رادھا کرشنا نے بتایا کہ ساحلی علاقے کے بہت سارے لوگ شارجہ اور اس کے اطراف میں مقیم ہیں۔ اس نئی سہولت سے ان کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔اس کے علاوہ اس فلائٹ کے ذریعے روزانہ انٹرنیشنل کارگو بھی لے جانے کا انتظام رہے گا۔مسٹر رادھا کرشنا نے بتایا کہ جیٹ ایئر ویز کے علاوہ منگلورو ایئر پورٹ سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی دبئی کے لئے روزانہ دو پروازیں اور تین دن میں ایک بار دوحہ ، بحرین ، کویت ، مسقط اور دمام کے لئے پروازیں فی الحال جاری ہیں۔

خیال رہے کہ دبئی اور شارجہ سے جٹ ائرویز پر سفر کرنے والوں کے لئے جٹ ائروئیز نے Promo code: SAHIL16 درج کرنے پر دس فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ 10 رعایت حاصل کرنے کے لئے ساحل آن لائن پر شائع جٹ ائیروئیز کے بینر پر کلک کرکے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں، ویب سائٹ پر پرومو کوڈ کا ایک آپشن رہتا ہے، وہاں SAHIL16 ٹائپ کرکے ڈسکاونٹ حاصل کیاجاسکتا ہے۔


Share: